ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آفتاب پونہ والا کی درندگی کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش ، ممبئی پولیس الرٹ، عوام فرقہ پرستوں کی سازش کا حصہ نہ بنیں:ممبئی پولیس کمشنر

آفتاب پونہ والا کی درندگی کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش ، ممبئی پولیس الرٹ، عوام فرقہ پرستوں کی سازش کا حصہ نہ بنیں:ممبئی پولیس کمشنر

Sun, 20 Nov 2022 11:25:56    S.O. News Service

ممبئی، 20؍نومبر (ایس او نیوز؍ یو این آئی) درندہ صفت آفتاب پونہ والا کے اپنی ہی معشوقہ شردھا کے سفاکانہ قتل کے خلاف مسلمانوں نے بھی کھل کر نہ صرف اس کی مذمت کی ہے جبکہ وحشی آفتاب کو پھانسی اور زندہ سنگسار کر نے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اس کے باوجود مہاراشٹراوردیگرریاستوں میں اس معاملہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش فرقہ پرستوں ہندو انتہا پسند و شدت پسند تنظیموں نے شروع کر رکھی ہے اور سوشیل میڈیا پلیٹ فارمز پر مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی اور شرانگیزیاں بھی شروع کر دی گئی ہے۔ آفتاب پونہ والاکھوجہ اسماعیلیہ(بوہرہ) ہے، حالانکہ بعض لوگوں نے آفتاب کو پارسی بتایا ہے۔ آفتاب کی اس دردندگی کے بعد فرقہ پرست جماعتوں ہندو جن جاگروتی سمیتی بجرنگ دل اور دیگر شدت پسندوں نے باضابطہ طور پر مسلمانوں کو ہی ہدف تنقید بنانا شروع کردیا ہے۔ ممبئی میں بھی لو جہاد کی آڑ میں اس قتل کے بعد شرپسندوں نے مسلمانوں کے خلاف ہی تحریک شروع کر رکھی ہے۔ آفتاب کے معاملے میں سوشیل میڈیا پر بھی ممبئی پولیس نے نظررکھنا شروع کر دی ہے۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس نے نفرت انگیز تبصروں کی نشاندہی بھی شروع کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مخصوص طبقہ کو نشانہ بنانے والوں پر کارروائی کا بھی انتباہ دیا ہے جس طرح سے سوشیل میڈیا پر پیغامات نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مشمولات عام کئے جارہے ہیں اس پر بھی نظر رکھی جارہی ہے اور قانون کے مطابق اس پر کارروائی بھی کر نے کی ہدایت ممبئی پولیس نے دی ہے۔ شردھا کے قتل کے بعد ہندوؤں کے جذبات کو ابھار کر مسلمانوں کے خلاف ماحول تیار کر نے کی بھی کوشش شرپسند عناصر کر رہے ہیں جس سے ہوشیار رہنے کی بھی ضرورت ہے۔ساتھ ہی سوشیل میڈیا پر متنازع مشمولات کو شیئر نہ کرنے کی بھی درخواست ممبئی پولیس نے نوجوانوں اور عوام سے کی ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے کہا ہے کہ آفتاب پونہ والا کی شردھا کے ساتھ دردندگی کے بعد سوشیل میڈیا پر جو مشمولات عام ہے اس پر بھی پولیس نظر رکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہے کہ کچھ موقع پرست عناصر سماج و معاشرے میں نفرت پیدا کرنے کیلئے اس قسم کے واقعات کا سہارا لیتے ہیں،حالانکہ شردھا کا قتل انتہائی دردناک ہے اور یہ ایک وحشی حرکت ہے جس کی مسلمانوں نے بھی مذمت کی ہے لیکن اس کے باوجود فرقہ پرست تنظیمیں اس کے خلاف ماحول تیار کرنے کی سازش کر رہی ہیں جس سے ہمیں ہوشیار اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی اس معاملہ کو مذہبی رنگ دے کر ماحول خراب کر نے کی کوشش کرے گا تو پولیس اس پر کارروائی کرے گی۔


Share: